Categories: Latest News

خیبر پختونخوا میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کا امکان، محکمہ موسمیات

خیبر پختونخوا میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کا امکان، محکمہ موسمیات

 ایڈیٹر ٹی این این : محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، چترال، دیر، سوات، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، ایبٹ آباد، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان، تورغر، مانسہرہ، کرم، خیبر، مہمند، اورکزئی، کوہاٹ، ہنگو، کرک، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان کے علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سوات، چترال، بونیر، دیر، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، تورغر اور ایبٹ آباد میں ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ موجود ہے، جبکہ مردان، صوابی، خیبر اور کرم جیسے اضلاع کے نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں۔

گزشتہ روز ہونے والی بارشوں کے دوران مالم جبہ میں 29 ملی میٹر، تیمرگرہ میں 25، کاکول میں 24، سیدو شریف میں 15، پشاور میں 10، اور بنوں میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 29 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ مالم جبہ میں 19 اور کالام میں 20 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ حکام نے ممکنہ خطرات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

Recent Posts

پشاور میں نجی سکول بغیر اعلامیہ کیوں بند کیے؟ پی ایس آر اے نے نوٹس لے لیا

پشاور میں نجی سکول بغیر اعلامیہ کیوں بند کیے؟ پی ایس آر اے نے نوٹس…

4 hours ago

پشاور؛ لیڈی ریڈنگ اسپتال سے اغوا نومولود بحفاظت بازیاب، خاتون گرفتار

پشاور؛ لیڈی ریڈنگ اسپتال سے اغوا نومولود بحفاظت بازیاب، خاتون گرفتار پولیس نے مختلف مقامات…

14 hours ago

ملک میں بجلی ایک روپے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی، نوٹیفکیشن جاری

ملک میں بجلی ایک روپے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی، نوٹیفکیشن جاری…

21 hours ago

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا اہم ملزم گرفتار

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا…

2 days ago

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

3 days ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

3 days ago