Categories: Latest News

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی

 ایڈیٹر ٹی این این: محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی کی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرمی کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، صوابی، چترال، دیر اور سوات سمیت مالاکنڈ، باجوڑ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان، تورغر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح خیبر، اورکزئی، کوہاٹ، ہنگو، بنوں اور کرک میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز بھی پشاور، مردان اور دیر میں بارش ہوئی جس سے گرمی کی شدت میں وقتی کمی آئی۔ تیمرگرہ میں 38 ملی میٹر، کاکول میں 8، رسالپور میں 5، باجوڑ میں 3 جبکہ پشاور اور تخت بھائی میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

مالم جبہ میں سب سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ اور کالام میں 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پارہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو گرمی کی شدت اور ممکنہ بارشوں کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 

Recent Posts

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…

5 hours ago

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

1 day ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

2 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 days ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

3 days ago