Categories: Latest News

خیبر پختونخوا میں مزید بارشوں کا امکان، طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ: محکمہ موسمیات

خیبر پختونخوا میں مزید بارشوں کا امکان، طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ: محکمہ موسمیات

 ایڈیٹر ٹی این این: محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود اور موسم مرطوب رہے گا، جبکہ مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

پشاور، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، صوابی، چترال، سوات اور مالاکنڈ سمیت کئی اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح دیر، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بھی بارش متوقع ہے۔ جنوبی اضلاع کوہاٹ، ہنگو، کرک، لکی مروت، بنوں، باجوڑ، مہمند، خیبر اور اورکزئی کے علاوہ ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے چترال، دیر، سوات، بونیر، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، تورغر اور مانسہرہ میں ندی نالوں میں طغیانی جبکہ ایبٹ آباد، مردان، صوابی، کرم اور خیبر میں ممکنہ سیلابی صورتحال کی وارننگ جاری کی ہے۔ بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمے کے مطابق گذشتہ روز نوشہرہ، مردان، ایبٹ آباد، بالاکوٹ اور سوات میں بارش ہوئی، جہاں مردان میں سب سے زیادہ 68 ملی میٹر، رسالپور میں 22 ملی میٹر، کاکول اور دروش میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ مالم جبہ میں 15 اور کالام میں 16 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ صوبے میں سب سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

10 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

20 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

1 day ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 day ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago