Categories: Latest News

پشاور میں مردہ جانوروں کا گوشت فروخت ہونے کی اطلاعات، قیمت میں بھی اضافہ

پشاور میں مردہ جانوروں کا گوشت فروخت ہونے کی اطلاعات، قیمت میں بھی اضافہ

ویب ڈیسک: عید سے قبل گوشت کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، جبکہ اس کے ساتھ ہی پشاور میں مردہ جانوروں کا گوشت فروخت ہونے کی اطلاعات بھی گردش کرنے لگی ہیں۔
واقعات کے مطابق عید قربان سے قبل گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ہونے لگا ہے، جس کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہو گئے، شہر میں چھوٹا گوشت 3500 روپے فی کلو تک پہنچ چکا ہے جبکہ بڑے گوشت کی قیمت بھی بڑھ کر 1500 سے 1800 روپے فی کلو ہو گئی ہے، ایسے میں ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔
قیمتوں میں اس غیر معمولی اضافے کے باعث شہریوں نے گوشت کا استعمال کم کر دیا ہے، حتیٰ کہ سفید پوش طبقے کے لئے بھی گوشت کی خریداری مشکل ہوتی جا رہی ہے، دوسری جانب تشویشناک امر یہ ہے کہ بعض مقامات پر مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کئے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں۔
پشاور میں بکری کے گوشت کی قیمت میں 200 سے 600 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ 2600 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے، جبکہ دنبے کا گوشت 3000 سے بڑھ کر 3500 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔
نمک منڈی میں تیار بکری کا گوشت ساڑھے تین ہزار روپے اور دنبے کا گوشت چار ہزار روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے، اس صورتحال میں عوام کی قوت خرید جواب دے گئی ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ نے بھی چپ سادھ لی ہے۔

Publisher 

Recent Posts

پشاور، مبینہ اجتماعی زیادتی کے 4 ملزمان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک

پشاور، مبینہ اجتماعی زیادتی کے 4 ملزمان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک پشاور: دنیا…

15 hours ago

خیبرپختونخوا کے ڈگری کالجز میں سٹوڈنٹس ای اٹینڈنس سسٹم کا آغاز

خیبرپختونخوا کے ڈگری کالجز میں سٹوڈنٹس ای اٹینڈنس سسٹم کا آغاز پشاور، 10 ستمبر: خیبرپختونخوا…

1 day ago

پشاور میں دو خواتین سے مبینہ زیادتی، مالک مکان سمیت 4 ملزمان گرفتار

پشاور میں دو خواتین سے مبینہ زیادتی، مالک مکان سمیت 4 ملزمان گرفتار پشاور: گڑھی…

2 days ago

پشاور: کمسن بچی اور شوہر کے سامنے اسلحے کے زور پر 2 خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا لرزہ خیز واقعہ

پشاور: کمسن بچی اور شوہر کے سامنے اسلحے کے زور پر 2 خواتین کے ساتھ…

2 days ago

خیبرپختونخوا: ایک سوتن نے مبینہ طور پر دوسری کو قتل کردیا، بعد ازاں خود بھی کنویں میں چھلانگ لگا کر جان دے دی

خیبرپختونخوا: ایک سوتن نے مبینہ طور پر دوسری کو قتل کردیا، بعد ازاں خود بھی…

2 days ago

پشاور: حیات آباد نرسنگ کالج میں طلبہ احتجاج، پولیس افسران عہدوں سے ہٹا دیے گئے

پشاور: حیات آباد نرسنگ کالج میں طلبہ احتجاج، پولیس افسران عہدوں سے ہٹا دیے گئے…

3 days ago