Peshawar: Another gang supplying dead animal meat arrested
صوبائی دارالحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے رات گئے چھاپہ مار کارروائی کے دوران مردہ جانوروں کا گوشت سپلائی کرنیوالے گرفتار کر لئے، مال بھی قبضہ میں لے لیا گیا۔
اے سی پشاور کینٹ کا مردہ جانور کا گوشت سپلائی کرنے والوں کیخلاف کاروائیاں تیز کرنے کا عندیہ بھی دیا گیا ہے، اس دوران سابق کارروائیوں کی طرح ایک اور گروہ کو بھی دھر لیا گیا۔ یہ کارروائی تھانہ غربی کی حدود میں کی گئی، جہاں مردہ جانوروں کا گوشت مختلف ہوٹلوں میں سپلائی کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔
ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران مردہ جانوروں کی سپالائی کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا، اے اے سی کینٹ نے عربی پولیس کے ہمراہ کارروائی کے دوران مردہ جانوروں کا گوشت سپلائی کرنیوالے بھی دھر لئے۔
کارروائی میں حصہ لینے والی ٹیم کے مطابق ملزمان مردہ جانوروں کا گوشت مختلف ہوٹلوں اور قصاب خانوں کو فروخت کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس کی اطلاع ملنے پر اے اے سی نے تھانہ غربی پولیس کو ساتھ لے کر بروقت کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو روک لیا، جس سے مردہ جانوروں کا گوشت برآمد ہوا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس مکروہ دھندے میں ملوث دیگر عناصر کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔اور مکروہ دھندہ کرنے والوں کا قلع قمع کیا جا سکے۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…