Categories: Latest News

پشاور: خواجہ سراؤں کو باعزت روزگار فراہم کیاجائیگا ‘اخونزادہ زاہد

خواجہ سراؤں کو باعزت روزگار فراہم کیاجائیگا ‘اخونزادہ زاہد

پشاور ( وقائع نگار) قائمقام مئیر پشاور اخونزادہ زاہد اللہ شاہ نے کہا ہے کہ خواجہ سراؤں کے روپ میں معاشرے میں بے راہ روی پھیلانے والوں کی نشاندہی کی جائے تاکہ اصل خواجہ سرا ؤں کے حقوق کا تحفظ ممکن ہوسکے ان کو باعزت روزگار فراہم کیا جائیگا ۔خواجہ سراؤں کو کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کی طرف سے سلائی سنٹر، بیوٹی پارلر، کوکنگ ، ٹیلرنگ اور دیگر مد میں ملازمتیں تب فراہم کرینگے ۔خواجہ سراؤں کا مکمل ڈیٹا اکٹھا کیاجائیگا تاکہ انکی تعداد معلوم ہوسکے اکثر خواجہ سرا مختلف بیماریوں کا شکار ہیں اور بروقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے مختلف قسم کی بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں ۔پشاور کے تمام بالا خانوں میں رہائش پذیر خواجہ سرا اگر ممکن ہوسکے تو اپنے اپنے متعلقہ ضلع کومنتقل کیاجائے تاکہ انکی دستاویزات کی تصدیق مکمل کرنے میں مشکلات نہ پیش آئے ۔اس سلسلے میں گذشتہ روزقائمقام میئر کے زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں چیئرمین شاہ فیصل ٗ چیئرمین آفریدی خان ٗ خواجہ سرا ؤں کے نمائندہ ثوبیہ خان سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ ثوبیہ خان نے کہاکہ خواجہ سراؤںکو معاشرے میں ع=زت نہیں ملتی اور انکو حقیر نظروں سے دیکھا جاتاہے حکومت ہماری سرپرستی کرے۔

via Jang News

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

7 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

18 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

1 day ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 day ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago