A meeting of the Royat Hilal Committee has been called in Peshawar to see the moon of Ramadan
وزارت مذہبی امور نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں طلب کرلیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ 29 شعبان المعظم کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔
چاند کی رویت سے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 22 مارچ 29 شعبان المعظم کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، رمضان کے چاند کی پیدائش 21 مارچ کی شب 10 بجکر 23 منٹ پر ہوگی۔
دوسری جانب سیکرٹری وزارت مذہبی امور آفتاب اکبر درانی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ امید ہے اس مرتبہ ماہ رمضان کا چاند متفقہ ہوگا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہمیشہ صوبوں کو ساتھ لیکر چلتی ہے، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مولانا عبد الخبیر آزاد کے مطابق ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اسی روز ہوں گے۔
via: GEO NEWS
پشاور: ممتاز صحافی سید سلطان شاہ میڈیا لیگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے…
حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…