پشاور – جیو نیوز: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے اسپتالوں اور بی ایچ اوز میں ادویات کی قلت کا نوٹس لے لیا۔
نگران حکومت نے ادویات کی قلت کی شکایات موصول ہونے پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کے نام مراسلہ لکھ دیا۔
مراسلے میں کہا گیا ہےکہ اسپتالوں اور بی ایچ اوز میں ادویات کی قلت کی شکایات سامنےآئی ہیں جس پر وزیراعلیٰ کے نگران مشیر نے ادویات کی کمی کا نوٹس لیا ہے۔
مراسلے کے مطابق ڈی جی ہیلتھ سروسز سے کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے تمام ہیلتھ سینٹرز میں ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور ادویات کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔
مراسلے میں اسپتالوں میں ادویات سے متعلق رپورٹ ارسال کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…