peshawar live news-update
پشاور (این این آئی)خیبرپختونخوا ( کے پی) کے ہسپتالوں میں دواوّں کی قلت شدید ہوگئی ہے جسے دور کرنے کیلئے 9 ارب روپے کے فوری فنڈز درکار ہیں۔جاری دستاویز کے مطابقہسپتالوں میں امیونوگلوبولینز، اینٹی ریبیز ویکسین اور ایمرجنسی ادویات کی کمی ہے اور فنڈز نہ ہونے کے باعث ادویات کی خریداری کیلئے تاحال کوئی آرڈر نہیں دیا جا سکا۔دوسری جانب ڈی جی ہیلتھ نے سیکرٹری ہیلتھ کے پی کوہسپتالوں کی مالی مشکلات سے آگاہ کردیا ہے کہ دواو_¿ں کی خریداری کی مد میں 2.67 ارب روپے کے بقایاجات ہیں، بقایاجات اور اضافی 6 ارب روپے جاری کیے جائیں۔جاری دستاویز کے مطابق محکمہ خزانہ نے 23 – 2022 میں 99 کروڑ77 لاکھ روپے کا بجٹ دیا تاہم 99 کروڑ77 لاکھ روپے کے بجٹ سے دواو_¿ں کی قلت ختم نہیں ہو سکتی۔سیکرٹری ہیلتھ خیبرپختونخوا محمود اسلم نے بتایا کہ صوبہ مالی مشکلات کا شکار ہے، فنڈز کی کمی کا سامنا ہے، دواو_¿ں ،طبی آلات کیلئے خیبرپختونخوا حکومت سے پیسے مانگے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت نے کہا ہے وفاق سے فنڈز ملتے ہی رقم جاری کر دیں گے۔
via: Daily Pakistan
خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…