Categories: Latest News

پاکستان میں سوشل میڈیا نیٹ ورک ڈاؤن، صارفین پریشان

انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی سست ہونے کی وجہ سے ڈاؤن لوڈنگ اور اپ لوڈنگ میں پریشانی کا سامنا

پاکستان میں سوشل میڈیا نیٹ ورک ڈاؤن ہونے سے صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے۔

(آج نیوز): پاکستان میں ہفتے کی شام بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے ایکس (ٹوئٹر)، فیس بک اور یوٹیوب کے نیٹ ورک متاثر ہونے کی شکایت موصول ہوئیں، جس سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی سست ہونے کی وجہ سے ڈاؤن لوڈنگ اور اپ لوڈنگ میں پریشانی کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے تعطل کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا ہے، جس سے شہریوں میں الجھن اور مایوسی پیدا ہوئی ہے۔

اس حوالے سے انٹرنیٹ کی نگرانی کرنے والی تنظیم نیٹ بلاکس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر ٹوئٹ میں لکھا کہ یوٹیوب، انسٹاگرام، ایکس اور فیس بک جیسے پلیٹ فارمز میں ’قومی پیمانے‘ پر خلل پڑا ہے۔

نیٹ بلاکس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سیاسی جماعت پی ٹی آئی نے اپنا دوسرا ورچوئل اجتماع شروع کیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے اپنا دوسرا آن لائن ورچوئل جلسہ آج شام 7 بجے منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ آن لائن پاور شو یوٹیوب، ایکس، فیس بک اور انسٹاگرام پر نشر کیا جانا تھا۔

Recent Posts

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

8 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

5 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

5 days ago