Categories: Latest News

پشاور، باڑہ کمپاؤنڈ پر دہشتگردوں کا حملہ،ایک پولیس اہلکار شہید 10 زخمی

دھماکے اور فائرنگ سے علاقہ گونج اٹھا۔

آج نیوز: خیبرپختونخوا کی تحصیل باڑہ کے کمپاؤنڈ گیٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے، جس میں اب تک ایک پولیس اہلکار شہید اور 10 زخمی ہیں۔

حیات آباد میڈکل کمپلیکس انتظامیہ نے اسپتال لائے گئے پولیس اہلکاروں میں سے ایک کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق کمپاؤنڈ کے باہر دھماکے کے بعد فائرنگ ہوئی اور پھر دھماکا ہوا، دو افراد کے کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کی اطلاع بھی ہے۔

کمپاؤنڈ میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا دفتر ہے۔

ذرائع کے مطابق علاقے میں دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں کئی پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دس افراد زخمی

ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق باڑہ بازار تحصیل کمپاونڈ پر دھماکے میں 10 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ موقع پر ایک اہلکار کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ریکسیو ذرائع کے مطابق ایک زخمی کو ایچ ایم سی، 3 زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ 6 زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئیں۔

دھماکے سے گرنے والی عمارت کی چھت تلے ایک شخص دب گیا، ریسکیو 1122 کی ہیوی مشینری موقع کی جانب روانہ کردی گئی ہے۔

گزشتہ 48 گھنٹوں میں چوتھا حملہ

خیبر پختونخوا میں 48 گھنٹوں میں دہشت گردی کی تین واقعات ہوئے ہیں جن میں دو پولیس اہلکار جاں بحق اور 10 اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پشاور میں پولیس کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور یہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں ہونے والا چوتھا حملہ ہے۔

Recent Posts

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

9 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

1 day ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

2 days ago