Eid
اسلام آباد (نیوز ڈیسک): ذوالحجہ 1446 ہجری کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج (منگل) کو شام اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیاں اپنے اپنے مقامات پر اجلاس منعقد کریں گی تاہم چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔
دوسری جانب سپارکو کی جانب سے جاری کردہ پیشگوئی میں کہا گیا ہے کہ ذوالحجہ کے نئے چاند کی پیدائش 27 مئی کو شام 8 بجکر 2 منٹ پر ہوگی، لیکن غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر صرف 11 گھنٹے 34 منٹ ہوگی۔ ماہرین کے مطابق اس وقت میں چاند نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں، کیونکہ چاند اور غروبِ آفتاب کے درمیان وقفہ صرف 37 منٹ ہوگا۔
سپارکو کے مطابق یکم ذوالحجہ 29 مئی بروز جمعرات اور عیدالاضحی 7 جون بروز ہفتہ کو ہونے کا قوی امکان ہے۔ تاہم، رویت ہلال کا حتمی فیصلہ صرف مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صرف سرکاری اعلان پر اعتماد کریں اور غیر مصدقہ اطلاعات سے گریز کریں۔
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…