Rain with strong winds in Peshawar, heat wave breaks, many areas under water
پشاور (نیوز ڈیسک): صوبائی دارالحکومت پشاور میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس سے گرمی کی شدت میں واضح کمی آئی ہے اور موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ تاہم بارش کے باعث شہر کے کئی نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور تیز ہواؤں کا یہ سلسلہ 31 مئی تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ بارش کے بعد اندرون شہر کے بازاروں میں پانی جمع ہو گیا ہے، جس سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئیں اور دکانداروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
بارش کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے جبکہ شہریوں نے متعلقہ اداروں سے نکاسی آب کا نظام بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ بارش کے دوران معمولات زندگی متاثر نہ ہوں۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…