Employees of Peshawar University brought a donkey to celebrate the retirement of the VC
بیوٹی پروڈکٹس کی بڑھتی ہوئی مانگ گدھوں کی نسل کے لیے خطرہ بن گئی ہے۔
ویب ڈیسک: غیر ملکی میڈیا رپوٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہےکہ بیوٹی پروڈکٹس کی بڑھتی ہوئی مانگ افریقا میں گدھوں کی آبادی میں کمی کا باعث بن سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کھال کے حصول کے لیے سالانہ 60 لاکھ گدھے ذبح کیے جاتے ہیں جن کو بیوٹی پروڈکٹس میں استعمال کیا جاتا ہے۔
گدھےکی کھال سے بنی بیوٹی پروڈکٹس کی مقبولیت کے بعد چین میں گدھوں کی آبادی میں واضح فرق نظر آیا ہے،گدھوں کی فلاح کے لیےکام کرنے والی ایک تنظیم کے مطابق 1996 سے 2009 تک گدھوں کی آبادی میں 76 فیصد کمی دیکھی گئی۔
افریقا میں ایک عرصے تک گدھوں کی تعداد سب سے زیادہ تھی لیکن ماہرین نے خبردار کیا ہےکہ ان کی نسل کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
محققین کا کہنا ہےکہ جانوروں کو ان کی کھالوں کے لیے قتل کرنا نہ صرف انتہائی ظالمانہ ہے بلکہ ان خواتین، بچوں اور معاشرے کو بھی نقصان پہنچاتا ہے جو جانوروں پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بیوٹی انڈسٹری کو 2027 تک 60 لاکھ سے زائدگدھے کی کھالوں کی ضرورت ہوگی جب کہ افریقا میں تقریباً ایک کروڑ 10 لاکھ گدھے موجود ہیں، یوں افریقا میں گدھوں کی نسل کی بقا کی لاحق خطرات واضح نظر آرہے ہیں۔
گدھوں کی تجارت کے تباہ کن اثرات کی وجہ سے افریقی ممالک کینیا، نائیجیریا اور تنزانیہ جیسے ممالک نے گدھوں کو ذبح کرنا غیرقانونی قرار دے دیا ہے۔
ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ اگر گدھوں کا استحصال اسی شرح سے جاری رہا تو مزید تین سے چھ سالوں میں گدھے افریقا میں معدومیت کے خطرے سے دوچار نسل کے طور پر گینڈے اور ہاتھیوں کے ساتھ شامل ہوسکتے ہیں۔
آئندہ اتوار کو افریقی یونین کے سربراہان مملکت گدھےکو ذبح کرنے پر پابندی عائد کرنے کے بارے میں غور کریں گے۔
محققین نےکہا ہےکہ یہ براعظم افریقا میں گدھےکے تحفظ کا اب تک کا سب سے اہم اقدام ہوگا۔
via Geo News
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…