Categories: Latest News

ایڈورڈز کالج پشاور کے بورڈ آف گورنرز کی چیئرمین شپ کا معاملہ، گورنر خیبر پختونخوا کی پشاور ہائیکورٹ میں درخواست

ایڈورڈز کالج پشاور کے بورڈ آف گورنرز کی چیئرمین شپ کا معاملہ، گورنر خیبر پختونخوا کی پشاور ہائیکورٹ میں درخواست

پشاور (عدالتی رپورٹر) تاریخی ایڈورڈز کالج پشاور کے بورڈ آف گورنرز کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو چیئرمین مقرر کرنے کے معاملے پر گورنر خیبر پختونخوا نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا نے شمائل احمد بٹ اور شیراز بٹ ایڈووکیٹس کی وساطت سے عدالت سے رجوع کیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ قانون کے مطابق ایڈورڈز کالج کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین کا اختیار گورنر خیبر پختونخوا کے پاس ہے۔ درخواست گزار کے مطابق انیس سو چوہتر کے قانون کے اعلامیے میں واضح طور پر درج ہے کہ بورڈ آف گورنرز کا چیئرمین گورنر ہوگا، جبکہ اس حوالے سے سپریم کورٹ کے واضح فیصلے بھی موجود ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں خیبر پختونخوا ایجوکیشنل اینڈ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ایکٹ انیس سو اکہتر کے تحت وزیر اعلیٰ کو چیئرمین بورڈ آف گورنرز مقرر کیا گیا، حالانکہ اسی قانون کے مطابق گورنر کنٹرولنگ اتھارٹی ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ صوبائی حکومت کے اس فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

Publisher 

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

14 hours ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

21 hours ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

1 day ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

3 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

4 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

5 days ago