peshawar live news-update
کراچی : رقمی اسلامک ڈیجیٹل بینک لمیٹڈ کے دو سر فہرست قائدین کو ستارہ امتیاز اور ستارہ پاکستان سے نوازا گیا ہے۔ یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں رقمی اسلامک ڈیجیٹل بینکنگ کے دو قائدین کو یہ ایوارڈز دیے گئے۔ رقمی اسلامک ڈیجیٹل بینک کے چیئرمین اور اینٹرٹیک ہولڈنگ کمپنی کے سی ای او عبداللہ المطیری کو توانائی کے شعبے میں جدت طرازی کو فروغ دینے کی کاوشوں کے اعتراف میں ستارہ پاکستان سے نوازا گیا۔ نیشنل ٹیکنالوجی انٹرپرائزز کمپنی اور کویت انویسٹمنٹ اتھارٹی میں اہم ذمہ داریاں نبھانے والے عبداللہ المطیری کو مالیات اور پائیداری پر مہارت حاصل ہے۔ بورڈ رومز کی سرگمیوں کے علاوہ عبداللہ المطیری کویت گرین بلڈنگ کونسل کے وائس چیئرمین کی حیثیت سے ماحولیات کے حوالے سے شعور اجاگر کرتے ہیں۔ پائیدار ترقی کے لیے غیرمتزلزل عزم اور دنیا میں مثبت تبدیلی کے لیے کوشاں عبداللہ المطیری کو انرجی انوویٹر آف دی ایئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔عبداللہ المطیری کی رہنمائی میں آر آئی ڈی بی ایل ڈیجیٹل بینکوں کے لیے اسٹیٹ بینک کے لائسنسنگ اینڈ ریگولیٹری فریم ورک کے تحت ڈیجیٹل ریٹیل بینک لائسنس کے خواہشمند پانچ امیدواروں میں سے ایک ہے، جس کا مقصد معاشرے کے تمام طبقات کو شریعت کے مطابق قابل رسائی اور جامع مالیاتی خدمات فراہم کرنا ہے۔
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…