Categories: Latest News

پشاور میں حضرت امام حسینؑ کے چہلم کا مرکزی جلوس 4 اگست کو برآمد ہوگا

پشاور میں حضرت امام حسینؑ کے چہلم کا مرکزی جلوس 4 اگست کو برآمد ہوگا

پشاور: نواسۂ رسول حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کے غم میں سالانہ مرکزی و قدیمی چہلم حضرت امام حسینؑ 20 صفر المظفر، بمطابق 4 اگست 2026 کو پشاور میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔

مسجد کمیٹی مرکزی شیعہ جامع مسجد کوچہ رسالدار پشاور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مجلسِ عزا کا آغاز شام 4:00 بجے مرکزی شیعہ جامع مسجد کوچہ رسالدار، قصہ خوانی بازار میں ہوگا۔

مجلس سے قبلہ مولانا یاور عباس کربلائی خطاب کریں گے، جہاں وہ واقعۂ کربلا، فلسفۂ شہادت اور اہلِ بیتؑ کی قربانیوں پر روشنی ڈالیں گے۔

مجلس کے اختتام پر روایتی جلوسِ عزا برآمد ہوگا۔ جلوس کے دوران نمازِ مغربین چوک شہباز، کوچی بازار میں مولانا یاور عباس کربلائی کی اقتدا میں باجماعت ادا کی جائے گی۔

مسجد کمیٹی نے تمام مومنین، ماتمیانِ عزائے امام حسینؑ اور عاشقانِ اہلِ بیتؑ سے اپیل کی ہے کہ وہ مجلس اور جلوسِ عزا میں بروقت شرکت کر کے مذہبی عقیدت کا اظہار کریں۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

12 hours ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

19 hours ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

1 day ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

3 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

4 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

5 days ago