The presence of a family of spiders in a woman's ear is revealed when she has pain
کسوٹی ڈیجیٹل – سیچوان: چین کے صوبے سیچوان کے اسپتال میں ایک خاتون کان میں تکلیف اور مستقل گھنٹی بجنے کی آوازیں سنائی دینے کی شکایت لیے ہوئے آئی۔ ناک، کان اور حلق (ای این ٹی) کے ماہر ڈاکٹر نے تفصیلی معائنے کے بعد جب اسے کان میں درد اور گھنٹیوں کی آوازیں سنائی دینے کا سبب بتایا تو وہ ششدر رہ گئی۔
ڈاکٹر ہان چنگ لونگ نے اینڈواسکوپی کرتے ہوئے خاتون کو بتایا کہ اس کے دائیں کان میں مکڑی نے گھر بنایا ہوا ہے اور مکڑی کا پورا خاندان اس کے کان میں رہائش پذیر ہے!عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈاکٹر نے ابتدائی طور پر جب کان کے پردے کا معائنہ کیا تو اسے کوئی غیرمعمولی بات محسوس نہیں ہوئی مگر جب تفصیلی معائنہ کیا تو کان کے پردے کے پیچھے کوئی شے حرکت کرتی دکھائی دی۔بعدازاں ڈاکٹرہان چنگ لونگ نے اینڈو اسکوپی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس دوران ڈاکٹر پر انکشاف ہوا کہ اوپر دکھائی دینے والا پردہ دراصل کان کا پردہ نہیں بلکہ مکڑی کا بنایا گیا جالا تھا۔
جالے کو توڑتے ہی مکڑی نے طیش میں آکر اینڈو اسکوپک ٹیوب پر حملہ بھی کر ڈالا۔ اینڈو اسکوپی اور مکڑی کو اس کے خاندان سمیت ’ کان بدر‘ کرنے کی یہ تمام کارروائی ڈاکٹر نے خصوصی آلے کی مدد سے انجام دی جس پر ویڈیو کیمرا لگا ہوا تھا، یوں یہ تمام کارروائی کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگئی۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…