Categories: Latest News

رمضان المبارک: کل بروز پیر پاکستان سمیت اکثر دنیا میں کھلی آنکھ سے چاند نظر آنے کا واضح امکان ہے ۔

رمضان المبارک 1445ھ کے چاند کی پیدائش عالمی معیاری وقت کے مطابق 10 مارچ کو 9:00 یوٹی/جی ایم ٹی  پر اور پاکستانی وقت کے مطابق آج 10 مارچ اتوار کی دوپہر 2:00 پر ہوگی ۔۔

آج 28 شعبان المعظم 1445ھ مطابق 10 مارچ 2024 کی شام پاکستان میں چاند کی عمر محض 4 تا 5 گھنٹے ہوگی لہذا پاکستان سمیت اکثر دنیا میں کھلی آنکھ سے کجا رصدگاہی دوربین سے بھی چاند نظر آنے کا امکان نہیں ۔

کل بروز پیر 29 شعبان المعظم 11 مارچ کی شام پاکستان سمیت اکثر دنیا میں کھلی آنکھ سے چاند نظر آنے کا واضح امکان ہے ۔

نوٹ : چاند نظر آنے کی صورت میں پہلا روزہ ان شااللہ بروز منگل 12 مارچ کو ہوگا ۔۔

یہ مشاہداتی قوس  بھی مشہور ماہر فلکیات ’’محمد صادق عودة‘‘ کے معیار اور تحقیق کے مطابق بنایا گیا ہے اسی طرح دوسرے ماہرین فلکیات کے بھی اس طرح کے نقشے مل جاتے ہیں جن میں الگ الگ علاقوں میں چاند کے احوال کی پیش گوئی کی جاتی ہے۔
جناب محمد صادق عودة کے معیار کے مطابق رنگوں کی تفصیل کچھ یوں ہے :
ہرا سبز رنگ :
ان علاقوں میں چاند نظر آنے کا واضح امکان ہوگا (غروب آفتاب کے وقت چاند افق پر واضح اور بلند نظر آئے گا ۔۔)
گلابی مجنٹا رنگ :
ان علاقوں میں (اگر مطلع صاف رہا اور دیکھنے والا چاند دیکھنے کا ماہر ہوتو کچھ کوشش کے بعد) چاند کھلی آنکھ سے نظر آسکتا ہے ۔۔
نیلا  رنگ :
ان علاقوں میں صرف دوربین کی مدد سے چاند نظر آسکتا ہے ۔
بے رنگ کوئی رنگ نہیں :
بغیر رنگ والے علاقوں میں چاند نظر آنا ممکن نہیں اس وجہ سے کہ چاند سورج سے پہلے غروب ہوگا یا چاند کی پیدائش سورج کے غروب سے پہلے ہوچکی ہوگی (اور چاند سورج کے بعد غروب ہوگا) لیکن چاند کی روشنی اتنی کم ہوگی کہ کھلی آنکھ سے کجا رصدگاہی دوربین سے بھی نظر آنا ممکن نہ ہوگا ۔۔
سرخ  رنگ :
ان علاقوں صبح چاند نظر آنا ممکن نہیں کیوں کہ چاند سورج کے بعد طلوع ہوگا یا اس کی پیدائش ہی سورج کے طلوع کے بعد ہوگی ۔۔

چاند کے برہنہ آنکھ سے نظر آنے کے ماہرین کے ڈیڑھ درجن سے زائد معیارات جامعہ الرشید کے شعبہ فلکیات کے رئیس مولانا سلطان عالم صاحب نے اپنی کتاب ’’تسہیل رویت ہلال‘‘ میں صفحہ نمبر 55 میں ذکر کئے ہیں ۔

Recent Posts

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

24 minutes ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

17 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago