This year, 1 lakh 79 thousand Pakistanis will perform Hajj, travel schedule released
ویب ڈیسک : جنوری 23, 2023 سعودی حکومت کی جانب سے اس سال فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے پاکستانی عازمین کا سفری شیڈول جاری کردیا گیا۔ رواں برس پاکستان سے ایک لاکھ79ہزار210 عازمین حج سعودی عرب روانہ ہوں گے، فلائٹس شیڈول کے تحت پاکستان سے عازمین حج کی پہلی پرواز 21 مئی کو روانہ ہوگی اور آخری پرواز کے لئے 22 جون کی تاریخ مقرر کی گئی ہے جبکہ مناسک حج کے اختتام پر سعودی عرب سے پاکستان کیلئے پہلی پرواز کی آمد 2 جولائی کو ہوگی اور آخری پرواز 2 اگست کو واپس آئے گی۔
سعودی حکام کی جانب سے عازمین حج کو ایئر پورٹ سے نجی ٹرانسپورٹ پر مسجد حرام لے جانے پر جرمانہ ہو گا، اس ضمن میں شاہ عبدالعزیزایئر پورٹ جدہ نے ایسے عناصر کو خبردار کیا ہے کہ مسافروں کو اپنی ٹرانسپورٹ پر لے جانے کی غیر قانونی کوشش کرنے والوں کو 5000 سعودی ریال جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔ جدہ پہنچنے والے غیر ملکی عازمین حج کے لیے ضروری ہو گا کہ انہوں نے احرام زیب تن کر رکھے ہوں گے، اس موقع پر عازمین حج کو اپنی ضروری دستاویز بھی پیش کرنا ہوں گی۔، شٹل سروس کی سہولت سے استفادہ کرنے والے عازمین حج کو جدہ کے اس ایئر پورٹ کے فرسٹ فلور سے ایکویریم کے نزدیک سے لیا جائے گا۔
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…