Categories: Latest News

پشاور بی آر ٹی: کرایوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ، مالی خسارہ برقرار

پشاور بی آر ٹی: کرایوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ، مالی خسارہ برقرار

پشاور: (ذیشان کاکاخیل) خیبرپختونخوا حکومت نے بی آر ٹی (بس ریپڈ ٹرانزٹ) کے مسلسل بڑھتے ہوئے مالی خسارے کے پیش نظر کرایوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔

خیبرپختونخوا اربن موبیلیٹی اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کرایوں میں اضافہ یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق بی آر ٹی کے کرایے میں فی سٹاپ 10 روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے، پانچ کلومیٹر تک کا سفر کرنے والے مسافروں سے اب 30 روپے وصول کیے جائیں گے جو پہلے 20 روپے تھا۔

اسی طرح 40 کلومیٹر تک کے سفر پر کرایہ 60 روپے سے بڑھا کر 70 روپے کر دیا گیا ہے جبکہ ایک بار ٹکٹ کی قیمت بھی 60 سے بڑھا کر 70 روپے کر دی گئی ہے۔

یہ فیصلہ ٹرانس پشاور کے بورڈ آف گورنرز کی حالیہ میٹنگ میں کیا گیا جس میں بی آر ٹی کے جاری مالی بحران پر تفصیلی غور کیا گیا۔

دستاویزات کے مطابق حکومت نے گزشتہ برس بی آر ٹی کو 4 ارب روپے کی سبسڈی دی تاہم اس کے باوجود مالی خسارے میں نمایاں کمی نہ آ سکی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے موجودہ حالات میں کرایے میں 10 روپے اضافہ کوئی بڑا بوجھ نہیں اور اس اقدام کا مقصد بی آر ٹی منصوبے کو خسارے سے نکال کر خود کفالت کی جانب گامزن کرنا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق یومیہ 6 لاکھ مسافروں کی موجودگی میں ٹرانس پشاور کو کرایوں میں اضافے کے بعد 60 لاکھ روپے یومیہ آمدن حاصل ہو سکے گی جو کہ بی آر ٹی کی مالی صورتحال کو مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہو گی۔

Publisher 

Recent Posts

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

22 minutes ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

10 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

5 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

5 days ago