Vaccination banned in Peshawar schools, DEO issues warning message
پنجاب میں ویکسینیشن کے بعد طالبات کی طبیعت خراب ہونے کے معاملے کے بعد پشاور کے سکولوں کے لیے محکمہ تعلیم نے ہدایت نامہ جاری کر دیا۔
ڈی ای او فی میل صوفیہ تبسم نے واضح کیا ہے کہ پشاور کے کسی بھی سکول میں اس وقت ویکسینیشن نہیں ہو رہی۔ اگر کوئی شخص یا ٹیم ویکسینیشن کے لیے سکول پہنچے تو ہیڈ ماسٹرز اور پرنسپلز انہیں فوری طور پر منع کریں اور متعلقہ حکام کو رپورٹ کریں۔
ڈی ای او کے مطابق بعض سکولوں میں ویکسینیشن کے لیے لوگوں کے جانے کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں اس لیے سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ کسی کو اجازت نہ دی جائے۔
ڈی ای او نے کہا کہ اگر آئندہ کبھی ویکسینیشن مہم شروع کی گئی تو سکولوں کو پہلے سے باقاعدہ اطلاع دی جائے گی فی الحال ایسی کوئی سرگرمی نہیں ہو رہی۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…