Categories: Latest News

ملک میں مغربی ہواؤں کا داخلہ، بارش اور برفباری کی پیشگوئی

ملک میں مغربی ہواؤں کا داخلہ، بارش اور برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ آج سے ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث آئندہ چند روز کے دوران مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے 23 اضلاع میں آج سے 31 دسمبر تک بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ کوئٹہ، زیارت، قلات، چمن، پشین اور قلعہ عبداللہ میں بارش متوقع ہے۔ اس کے علاوہ قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی، ژوب، بارکھان، سبی، لورالائی اور موسیٰ خیل میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کیچ، گوادر، لسبیلہ، آواران، چاغی، پنجگور، خضدار، واشک اور خاران میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔ مغربی ہواؤں کے اس نظام کے تحت شمالی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔

ادھر 30 دسمبر سے یکم جنوری تک خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع جن میں چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مہمند، صوابی اور کوہاٹ شامل ہیں، تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں درمیانی سے شدید برفباری کی بھی توقع ہے۔

اسی طرح 30 دسمبر سے 2 جنوری کے دوران گلگت بلتستان کے علاقوں دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت اور شگر میں بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ کشمیر میں بھی وقفے وقفے سے بارش اور درمیانے درجے کی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Publisher 

Recent Posts

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

10 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

5 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

5 days ago