You Can Now Travel to Murree in Just Rs. 100
کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد اور مری کے درمیان شٹل بس سروس کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ان سیاحوں کو سہولت فراہم کرنا ہے جو سال بھر ہل اسٹیشن پر آتے رہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارہ کہو سے لوئر ٹوپہ تک شٹل سروس چلتی ہے۔ ایک بس ہر 90 منٹ میں ٹرمینل سے روانہ ہوتی ہے۔ ہر مسافر یک طرفہ سفر کے لیے سے 100روپے وصول کیے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اب دور جانے کی ضرورت نہیں پشاور سے چند میل کے فصلے پر موجود خوبصورت مقام
مذید یہ کہ 2 سال سے کم عمر کے بچے اور 65 سال سے زیادہ عمر کے شہری مفت سفر کر سکتے ہیں۔ دریں اثنا، شہریوں نے سی ڈی اے کو سستی سفری سہولت فراہم کرنے پر سراہا ہے۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس نے کہا کہ شٹل سروس کا مقصد سیاحتی موسم کے دوران مری ایکسپریس وے پر ٹریفک کو کم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چمکاڈر مالٹے کھا لیتا ہے تو کیا ہوتا ہے؟
یہ پہلا موقع نہیں جب مری اور اسلام آباد کے درمیان شٹل بس سروس شروع کی گئی ہو۔ اس سے قبل، پنجاب حکومت نے جولائی 2022 میں اسی طرح کا اقدام شروع کیا تھا۔
گزشتہ سال عیدالاضحیٰ کے دوران صوبائی حکومت نے اسلام آباد اور مری کے درمیان 15 بسیں چلائی تھیں۔ ایک سال پہلے ایک طرفہ ٹکٹ کے لیے سیاحوں سے 100 روپے وصول کیے گئے۔
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…