Categories: Latest News

اٹلی سے واپس آنے والا نوجوان باپ کی فائرنگ سے جاں بحق

اٹلی سے واپس آنے والا نوجوان باپ کی فائرنگ سے جاں بحق

مصباح الدین اتمانی: باجوڑ، اٹلی سے پاکستان آنے والا نوجوان ضیاءالدین اپنے والد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق نوجوان کی نماز جنازہ آج صبح نو بجے تحصیل ماموند، باجوڑ میں ادا کی گئی۔ ضیاءالدین آئندہ ہفتے واپس اٹلی جانے والا تھا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ضیاءالدین پانچ بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا۔ ابتدائی تعلیم کے بعد وہ کم عمری میں فرانس گیا اور بعد ازاں اٹلی منتقل ہو گیا، جہاں اسے شہریت حاصل ہوئی۔ اس کے کزن میرامان خان نے ٹی این این کو بتایا کہ وہ مارچ 2025 میں آؤٹ پاس پر پاکستان واپس آیا تھا کیونکہ اس نے قانونی عمل مکمل ہونے کا انتظار نہیں کیا۔ اپریل میں اس کی شادی ہوئی، تاہم چند ماہ بعد مالی معاملات پر والدین سے اختلافات شروع ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق ضیاءالدین پچھلے دو مہینے سے واپس اٹلی جانے کی کوشش کر رہا تھا لیکن پاکستانی حکام نے اسے 25 اکتوبر اور یکم نومبر کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے آؤٹ پاس کی بنیاد پر بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی۔ اس دوران اس نے والدین سے الگ رہائش اختیار کر لی تھی۔

کزن میرامان خان کے مطابق جمعرات کے روز معمولی تکرار کے بعد ضیاءالدین اپنے والد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا۔ ان کے بقول تین دن قبل ضیاءالدین سے ملاقات ہوئی تھی، جس میں اس نے بتایا تھا کہ کاغذات کا معمولی مسئلہ جلد حل ہو جائے گا اور وہ واپس اٹلی چلا جائے گا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ضیاءالدین کی ہلاکت پر علاقے میں افسوس کی فضا پائی جاتی ہے۔

Publisher 

Recent Posts

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

10 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

1 day ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

2 days ago