ایڈیٹر ٹی این این : پشاور میں قتل کیے گئے نوجوان کے لواحقین نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ
تھانہ چمکنی کی حدود لالا کلے میں معمولی تکرار کے بعد ملزم شمس نے نعمان کو قتل کردیا۔ مظاہرین نے ترناب پولیس چوکی کے مقام پر نواجون کے قتل کےخلاف احتجاج کیا۔
لواحقین نے الزام لگایا کہ پولیس ملزمان کوتحفظ فراہم کررہی ہیں۔ ملزمان منشیات فروش بھی ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس وقت تک یہاں سے نہیں جائینگے جب تک ملزمان کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی نہ کرائی جائے۔
بعد ازاں ایس پی رورل ظفر احمد خان فوری موقع پر پہنچے اور مقتول کے لواحقین کے ساتھ مذاکرات کرتے ہوئے قاتل کی فوری گرفتاری کی یقین دہانی کرائی اور لواحقین اور مشران کو اب تک ہونے والے تفتیش سے متعلق اگاہ بھی کیا۔
جس پر مشران نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے مہلت دی۔ ایس پی رورل ظفر احمد خان کی قیادت میں مظاہرین کیساتھ کامیاب مذاکرات ہوئے جس پر مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوئے اور روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جدید سائنسی خطوط پر کام جاری ہے ملزم کی آخری لوکیشن حاصل کرلی گئی ہے۔ جلد ہی ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔
خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…