Categories: Latest News

پشاور کے صراف کو نشہ آور مشروب پلا کر قتل کئے جانے کا انکشاف،خاتون ملوث

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 03 نومبر2023ء) لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کی کارپارکنگ میں دو ماہ قبل گاڑی کے اندر پراسرار طور پرجاں بحق صراف کو ایک خاتون کے ذریعے نشہ آور مشروب پلا کر قتل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس نے پنجاب پولیس کے ایک اہلکار کی اہلیہ اوررکشہ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔پولیس کے مطابق 24 اگست کو تھانہ خان رازق شہید پولیس کو ایل آر ایچ کی کارپارکنگ سے گاڑی کے اندر سے لاش ملی تھی جس کی شناخت حاجی محمد آصف ولد زلمے سکنہ گلبہار نمبرچار کے نام سے ہوئی تھی۔حاجی آصف کے بھائی حاجی وحید نے پولیس کو بتایا تھا کہ اسکا بھائی ایک روز قبل گھر سے نکل کرلاپتہ ہو گیا تھا اوراس کا موبائل فون بھی بند آرہا تھا پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کی اور تفتیش شروع کی تو معلوم ہوا کہ متوفی کا موبائل فون غائب ہے۔

پولیس نے تلاش شروع کی اورمتوفی کا موبائل فون رکشہ ڈرائیور عبدالمتین سکنہ موسی زئی سے برآمد کرکے گرفتارکر لیا۔گرفتار رکشہ ڈرائیور نے پولیس کو بتایا کہ متوفی کا موبائل فون اسے زوجہ امجد علی سکنہ راولپنڈی نے دیا تھا۔ پولیس نے رکشہ ڈرائیور کا بیان ریکارڈ کیا اس دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ 23 اگست کو متوفی حاجی آصف نے مسماۃ کو لفٹ دی تھی جس نے اسے راستے میں نشہ آورمشروب پلا کر بے ہوش کردیا تھا۔ اس دوران خاتون اس سے موبائل فون ٗنقدی اور سامان لیکر فرار ہو گئی تھی جبکہ نشہ کی زیادتی کی وجہ سے حاجی آصف جاں بحق ہو گئے۔پولیس نے اسکے خلاف قتل اور نشہ آور مشروب پلانے اور سامان چوری کرنے کے مقدمات درج کر لئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ملزمہ پنجاب پولیس کے ایک اہلکار کی اہلیہ ہے۔ خاتون کی گرفتاری کے لئے پولیس نے چھاپے مارنا شروع کردئیے ہیں۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

17 hours ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

24 hours ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

1 day ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

3 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

4 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

5 days ago