Instead of passwords, Google introduced a new feature
ویب ڈیسک : معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرا دیا۔ جس میں اب صارفین کو پاس ورڈ کے بجائے “پاس کی” سے اپنے اکاؤںٹ لاگ ان کرنے کی سہولت میسر ہو گی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گوگل اب اپنے صارفین کے پاس ورڈ کو ختم کر کے “پاس کی” کی سہولت متعارف کروا رہا ہے جس کے بعد صارفین ایک تیز، محفوظ اور بغیر پاس ورڈ کے صارفین اپنی پِن، فیس لاک یا فنگر پرنٹ سے اپنے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کر پائیں گے۔
10 اکتوبر سے گوگل صارفین کو گوگل اکاؤںٹس تک رسائی حاصل کرنے کے لیے پاس کی بنانے کا کہا جا رہا ہے۔
جہاں گوگل مستقبل کے لیے “پاس کی” کو پوری دنیا میں لاگ ان کرنے کا اسٹینڈرڈ بنانے کا سوچ رہا ہے وہیں کمپنی کا کہنا ہے کہ “پاس ورڈ” اب بھی ہماری زندگی کا حصہ رہیں گے۔
گوگل صارفین کے پاس یہ اختیار ہو گا کہ وہ اپنے گوگل اکاؤںٹ کو روایتی پاس ورڈ سے چلانا چاہتے ہیں یا اُس کے بجائے “پاس کی” کا آپشن استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
via : Hum News
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…