Categories: Latest News

شاہد آفریدی نے بھی 9مئی کو جلائو گھیرائو کی سخت الفاظ میں مذمت کردی

روزنامہ اوصاف – کراچی: سابق کپتان لیجنڈری آل راونڈرشاہد خان آفریدی نے نومئی کو ہونے والے جلائو گھیرائو کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کردی۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں مثبت بولنے پربھی بہت تنقید شروع ہوجاتی ہے، بدتمیزی ،گالم گلوچ کی وجہ سے کوشش یہی ہوتی ہے کہ سائیڈ پرہوجائوں اورکوئی بات نہ بولوں، اخلاقیات کا دامن چھوڑ کر بدتمیزی کی وجہ سے میں نے کوئی بات نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ سمجھ نہیں آتا سیاست دان اس حقیقت کو کیوں نہیں مانتے کہ پاک فوج ہےتو ہم ہیں، ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ پاک فوج ہمارے لئے دن رات جاگتی ہے، پاک فوج کی اس ملک کے لئے بہت قربانیاں ہیں،فوج کی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دینا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ ہم اپنے ملک کو خود ہی جلا دیتے ہیں خود ہی اس کے دشمن بن جاتے ہیں،ہم سب کو مان لینا چاہیے کہ پاک فوج ہی ہماری حقیقت ہے،پاک فوج کے جوانوں کے والدین اپنے بچوں کوہماری حفاظت کیلئے بھجواتے ہیں۔ سابق کپتان نے کہا کہ میں بہت قسمت والا ہوں اللہ نے مجھے آزاد ملک میں پیدا کیا ہے، میرے بچے مجھ سے سوال پوچھتے ہیں کہ بابا کیوں اس ملک میں آگ لگ رہی ہے ،لیکن بچوں کوجواب دینے کے لئے میرے پاس الفاظ موجود نہیں ہیں۔ شاہدآفریدی نےکہا کہ یہ سمجھ نہیں آتا کہ ملک کی معیشت کا پہیہ چل کیوں نہیں سکتا،سیاست دان کا کام ہے وہ ملک کی ترقی اورخوشحالی کے لئے کام کرے۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

1 day ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

2 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 days ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

3 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago