وائی فائی انٹرنیٹ کی سست رفتار سے ہر کوئی پریشان ہوجاتا ہے کیونکہ اس کی وجہ سے براؤسنگ بہت آہستہ ہوجاتی ہے جبکہ ایک میسج بھجنے کے لئے بہت انتظار کرنا پڑتا ہے۔اس سے بچنے کے لیے کچھ ٹپس ایسی ہوتی ہیں جو آپ کے وائی فائی کی رفتار کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔ایسی ہی کچھ ٹپس ہم آپ کو بتاتے ہیں
جس سے آپ کے وائی فائی کی اسپیڈ میں حیران کن حد تک اضافہ ہوجائے گا۔روٹر کو پرفیکٹ اسپاٹ پر رکھناروٹر کو رکھنے کا بہترین مقام عام طور پر گھر کا درمیانی حصہ ہوتا ہے جہاں اسے کسی میز یا شیلف پر اور دیواروں سے دور رکھیں کیونکہ پھر آپ انٹینا سیدھا اوپر کرسکتے ہیں۔ایک اور روٹر لے لیںدوسرے روٹر کو گھر میں کسی بھی جگہ رکھ کر آپ وائی فائی سگنلز کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے میں مدد حاصل کرسکتے ہیں۔پاس ورڈ کا استعمالاس پر نظر رکھیں کہ کونسی ڈیوائسز آپ کے نیٹ ورک کو استعمال کررہی ہیں،
کیونکہ جتنی زیادہ ڈیوائسز ہوں گی انٹرنیٹ کی رفتار اتنی کم ہوگی لہذا غیر ضروری ڈیوائسز کے کنیکٹ ہونے سے بچنے کے لیے پاس ورڈ کا استعمال کریں۔الیکٹرونک ڈیوائسز سے دور رکھناروٹر کو ٹی وی اور فون کے ساتھ ساتھ دیگر برقی ڈیوائسز جیسے ایل ای ڈی لائٹس، اسپیکرز، مانیٹرز اور اے سی پاور کورڈ سے دور رکھنا بہتر ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ بلیوٹوتھ اسپیکر زبھی وائرلیس سگنلز کو متاثر کرتے ہیں، تو روٹر کو ایسے اسپیکر سے دور ہی رکھیں۔سگنل بوسٹر حاصل کریںسگنل بوسٹر کی مد سے آپ وائی فائی کی رینج اور مضبوطی کو بھی بڑھا سکتے ہیں۔روٹر کو ری بوٹ کریں روٹر کو ری بوٹ کرنا رفتار بڑھانے کے لیے ایک محفوظ طریقہ ہے، تاہم ہر بار مینوئلی کرنے سے وائی فائی کی رفتار سست پڑسکتی ہے، اس لیے ایک خودکار شیڈول تشکیل دیں جو روزانہ یا ہفتہ میں ایک بار روٹر کو ری اسٹارٹ کردے۔
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…