Categories: Latest News

پشاور کی عوام کیلئے بڑا سرپرائز! 500 ملین روپے کی لاگت سے مفت وائی فائی سروس کا منصوبہ

پشاور کی عوام کیلئے بڑا سرپرائز! 500 ملین روپے کی لاگت سے مفت وائی فائی سروس کا منصوبہ

خیبرپختونخوا کے بجٹ 2026-27 میں ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جس کے تحت صوبائی دارالحکومت پشاور میں شہریوں کے لیے مفت وائی فائی سروس شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد عوام کو تیز رفتار اور آسان انٹرنیٹ تک رسائی فراہم کرنا ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت کے مطابق 500 ملین روپے کی لاگت سے پشاور کے مختلف عوامی مقامات پر مفت وائی فائی سروس فراہم کی جائے گی۔ اس سہولت سے شہریوں کے ساتھ ساتھ طلبہ اور نوجوان بھی فائدہ اٹھا سکیں گے جنہیں تعلیمی اور روزمرہ ضروریات کے لیے معیاری انٹرنیٹ دستیاب ہوگا۔

سرکاری حکام کے مطابق یہ منصوبہ مرحلہ وار آگے بڑھایا جائے گا اور ابتدائی طور پر پشاور کے اہم عوامی مقامات کو شامل کیا جائے گا بعد ازاں اس مفت وائی فائی سروس کو خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع اور مختلف پبلک مقامات تک بھی توسیع دی جائے گی۔

 

یہ اقدام صوبے کو ڈیجیٹل طور پر مضبوط بنانے اور شہریوں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے جسے جدید اور خوشحال خیبرپختونخوا کے وژن سے جوڑا جا رہا ہے۔

Recent Posts

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

9 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

17 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

19 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

1 day ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago