Categories: Sports

انڈر16 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام خواتین ٹریننگ کیمپس جاری

ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی نے تمام ٹریننگ کیمپس کا دورہ کیا
پشاور( سپورٹس رپورٹر) خیبر پختونخوا انڈر 16 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلے میںخواتین ٹرینگ کیمپس پشاور سپورٹس کمپلکس میں جاری ہیں،جس میں بیڈمنٹن ، ایتھلیٹکس ، ٹیبل ٹینس اوروالی بال کے 80 سے زائد کھلاڑیوں کو کوالیفائیڈ کوچز ٹریننگ دے رہے ہیں ، ڈائریکٹریس سپورٹس فیمل رشیدہ غزنوی نے کیمپس کا دورہ کیا،کھلاڑیوں اور کوچز کیساتھ تفصیلی گفتگو کی اس موقع پر ان کے ہمرا ڈائریکٹر اپریشن سید ثقلین شاہ،ڈائریکٹر فائنانس امجداقبال، ایڈمن آفیسر جعفر شاہ ،اے ڈی سپورٹس ذاکر،چیف کوچ شفقت اللہ سمیت دیگر موجود تھے۔ڈائریکٹریس سپورٹس فیمل رشیدہ غزنوی نے تربیتی کیمپس پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی پالیسی کے مطابق ٹیلنٹ کی تلاش میں صوبے کی تمام اضلاع میں ٹرائلز منعقد کئے گئے تھے جس میں بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا اب ان کیمپس میں صوبے کی بہترین ٹیموں کا انتخاب کیا جائے گا اور ساتھ ہی نیشنل چیپمئین شپ کے لئے کھلاڑیوں کو تیار کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جہاں مرد کھلاڑیوں کو تمام سہولیات فراہم کی گئی ہے وہاں و زیراعلی خیبر پختونخوا کی ہدایات کے مطابق خواتین کو بھی برابری کی بنیاد پر تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین 4 مختلف گیمز میں شرکت کر رہی ہے اور جلد ہی دوسرے گیمز جن میں صوبے اور قومی سطع پر خواتین کی کارکردگی اچھی ہے ان گیمز میں بھی اسی طرح کی ٹرائلز اور تربیتی کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ صوبے میں مرد کھلاڑیوں کیساتھ خواتین کھیلوں کو بھی فروغ ملے، ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے صلاحیتوں کو ابھرنے کے لئے کوالیفائڈ کوچز کے زیر نگرانی بہترین ٹرینگ اورسہولیات دی جا رہی ہے۔ خیبر پختونخواانڈر 16 ٹیلنٹ ہنٹ مختلف مقابلوں کے کیمپس کوالیفائیڈ کوچز کے زیر نگرانی منعقد ہے جس میں خواتین کے ٹیبل ٹینس کوچ آمنہ محمود سائرہ کائنات،بیڈ مینٹن میں بشر اور فاطمہ،والی بال میں خالد وقار، وصف اللہ،لئیق احمد جبکہ اتھلٹکس میں زعفران اور سمین شامل ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیوالی بال کوچ وصف اللہ، ٹیبل ٹینس کوچ آمنہ محمود،بیڈمنٹن کوچ بشرا،اتھلیٹکس آفیشل سمن نے کہا کہ کیمپ میں موجود کھلاڑیوں کی بہترین نشونما اور ان میں نکھار لانے کے لئے گیمز کے متعلق آگاہی دینے کیساتھ ساتھ مختلف جدید تیکنیک سے بھی روشناس کیا جا رہا یے تاکہ ان کی صلاحیتوں کو مزید باہم پہنچائی جائے اور ان کو صوبائی،نیشنل اور انٹرنیشنل سطع کے مقابلوں کے لئے جدید اسطوار پر تیار کیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی کھیل کو فروغ دینے کے لئے کھلاڑی کی ذہنی اور جسمانی نشونما ضروری ہے یہی وجہ ہے کہ ان ٹرینگ کیمپس کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا جس کے پہلے حصے میں روزانہ کی بنیاد پر ذہنی اور جسمانی تربیت پر فوکس کیا جاتا ہے جبکہ دوسرے سیشن میں گیمز ٹرینگ اور جدید ڈیل سے ٹرینگ دی جاتی ہے تاکہ کھلاڑیوں کی سٹیمنہ،سپیڈ اور استعداد کو جدید طریقے سے نکھارا جا سکے۔واضح رہے ان کیمپس میں خواتین کے گیمز کے جس میں ٹیبل ٹینس،والی بال،اتھلیٹکس اور بیڈمینٹن شامل ہے۔

via: Saad Bin Awais


Recent Posts

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

20 hours ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

2 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

4 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

4 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

5 days ago