پشاور(سپورٹس رپورٹر)وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت گرلز ہاکی لیگ کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگئی اس موقع پر شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی کی جانب سے ہاکی لیگ کے لئے ایمبیسیڈر مومنہ الہام مہمان خصوصی تھیں
ان کے ہمراہ ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد‘وائس چانسلر شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی پشاور پروفیسر ڈاکٹر صفیہ احمد‘ ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس و کوآرڈی نیٹر وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ پروگرام برائے کے پی ماریہ ثمین‘ ڈی ایس او چارسدہ تحسین اللہ خان‘ یو ای ٹی لاہور کے تنویر‘کراچی یونیورسٹی کے مبشر سعید سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں‘افتتاحی تقریب کے موقع پر تمام کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ پیش کیا جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دولت پورہ کی بچیوں پی ٹی کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔
گزشتہ روز ہونیوالے میچوں میں پشاور نے ہزارہ کو شکست دی اس میں انٹرنیشنل ہاکی پلیئر مومنہ الہام نے شاندار ہیٹرک کی اس طرح پشاور نے ہزارہ کے خلاف صفر کے مقابلے میں تین گول سے کامیابی اپنے نام کی دوسرے میچ میں بنوں نے سوات کو بھی صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی‘ نشیمن‘شازیہ اور کائنات نعمت نے بنوں کی جانب سے گول سکور کئے‘وزیراعظم کی خصوصی اسٹنٹ برائے یوتھ پروگرام شزا فاطمہ اور وزیراعظم کے معاون امیر مقام کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں پرائم منسٹر یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے پی کی کوآرڈی نیٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس ماریہ ثمین کی نگرانی میں پہلے ریجنز کی سطح پر ہونیوالے ٹرائلز جس میں بنوں‘پشاور‘سوات‘مردان‘ہزارہ اور چارسدہ شامل ہیں کی ایک سو پچیس کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ لگایا گیا جس کے بعد اب ہاکی لیگ کا آغاز ہوگیا ہے‘
دو روزہ ٹریننگ کیمپ میں کوالیفائیڈ کوچز نے کھلاڑیوں کو ٹریننگ دی‘ روزانہ چار سیشن منعقد ہوئے اب لیگ میں ونر اور رنراپ ٹیم میں سے بہترین پچیس کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا جو کراچی اور لاہور سے آنیوالے سلیکٹرز کریں گے جس کے بعد کے پی کی منتخب ٹیم نیشنل ہاکی لیگ میں شرکت کرے گی جو کراچی میں منعقد ہورہی ہے اس لیگ میں ملک بھر کے مختلف زونز کی بہترین ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جس کا مقصد پاکستان کی بہترین ہاکی ٹیمیں تیار کرنا ہیں جو مستقبل میں نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کی نمائندگی کریں گی۔
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…