پشاور( محمد سعد سے) ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام انڈر21 خیبرپختونخوا گیمز کے سلسلے میں مردو خواتین ٹرائلزڈی آئی خان میں اختتام پذیر ہوگئی ،ریجنل سپورٹس آفیسر رضی اﷲ کی سربراہی میں انڈر 21 گیمز میں حصہ لینے والی فیمیل پلیئرز جو کہ ڈسٹرکٹ ڈیرہ اسماعیل خان کے مختلف سکولوں کالجز اکیڈمیز اور پرائیویٹ سیکٹر سے مختلف گیمز کی ٹرائل دینے آئیں، ٹرائلز میں حصہ لینے والی پلیئرز کی تعداد 173 تھی جن میں 73 پلیئرز کو سلیکٹ کیا گیا، فیمیل پلیئرز کے ٹرائل مفتی محمود پبلک سکول اور گرلز سکول فضل رحیم کالونی میں منعقد ہوئیڈائریکٹوریٹ کی جانب سے بھیجے گئے چیف کوچ اور مختلف گیمز کے کوچز نے کھلاڑیوں کو انکے بہترین کھیل پیش کرنے کے بعد سلیکٹ کیا،خواتین پلیئرز کی سات گیمز جس میں کرکٹ، والی بال، نیٹ بال، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، اتھلیٹکس شامل ہیں،کوچز کی سلیکٹ کی گئی ٹیمز میں پہلی مرتبہ آپکو سکول کالج اور یونیورسٹی سے لیکر پرائیویٹ سیکٹر کے پلیئرز دیکھنے کو ملیں گے۔اسی طرح انڈر 21 میل پلیئرز بھی پورے ڈسٹرکٹ کے مختلف سکول کالجز اور یونیورسٹی سے لیکر مختلف کلبز کے اور پرائیویٹ سیکٹر سے نوجوانوں نے 10 مختلف گیمز کے ٹرائلز رتہ کلاچی سپورٹس کمپلیکس میں ہوئیمیل پلیئرز میں ٹرائل دینے والے 200 کے قریب پلیئرز نے حصہ لیا ان میں سے 79 پلیئرز سلیکٹ ہوئے، ان دس گیمز میں ہاکی، ٹیبل ٹینس، جوڈو کراٹے، تائی کوانڈو، ریسلنگ، باسکٹ بال، جمناسٹک، ووشو، ویٹ لفٹنگ شامل ہیںچیف کوچ کی سربراہی میں تمام کوچز نے بہترین پلیئرز کا انتخاب کیا اور بنائی جانے والی تمام ٹیمز کو سامنے لانے کا مقصد یہ تھا کہ نوجوانوں کو بہترین کھیلوں کے مواقع فراہم کئے جائیں۔
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…