پشاور( محمد سعد سے) خیبرپختونخوا جونیئر سکواش چیمپئن شپ عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ شروع ہوگی ، چیمپئن شپ کا باضابطہ افتتاح ڈائریکٹرجنرل سپورٹس اسفندیارخان خٹک نے کیا ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تحسین اﷲ، سینئر سکواش کوچ منور زمان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس چارسدہ اور صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے تعاون سے عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں منعقدہ جونیئر سکواش چیمپئن شپ پروقار تقریب میں شروع ہوگئی چیمپئن شپ میں جونیئر انڈر15 ، انڈر17 اور انڈر19 کے سو سے زائد کھلاڑی شرکت کررہے ہیں ۔ ۔ چیمپئن شپ کا مقصد ڈسٹرکٹ چارسدہ میں سکواش کی فروغ بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر چارسدہ عدیل شاہ کھیلوں کے انعقاد میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں ریکارڈ نیشنل و صوبائی مقابلوں کا انعقاد کیاگیا ۔ انڈر19 افتتاحی میچز میں اسامہ خان نے اسد اﷲ کو شکست دی ، جواد علی نے خالد کو تین صفر سے شکست دی ، فیاض نے عزیر کو ہراکر آگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا۔
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…
پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…