Categories: Sports

ایم پی اے شفیق آفریدی خیبرآزماری فٹبال ٹیم کے سرفرست مقرر

پشاور (سپورٹس رپورٹر) پشاور فٹ بال لیگ سیزن فور 19 مارچ سے تھماس خان فٹبال سٹیڈیم میں شروع ہوگی ، ممبر صوبائی اسمبلی شفیق آفریدی خیبرآزماری ٹیم کے سرفرست اعلیٰ مقرر ، لیگ میں صوبہ بھر سے سولہ بہترین ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ، ممبر صوبائی اسمبلی شفیق آفریدی نے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں اور نوجوان نسل کی بہتری کیلئے پی ایف ایل آرگنائزنگ کمیٹی بھرپور اقدامات کرتے ہوئے اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہا کہ فٹبال لیگ کے میچز براہ راست ٹیلی کاسٹ کرنا ایک بہت اچھا اقدام ہے جس سے فٹبال کھیل کو فروغ ملے گا ۔ اس موقع پر فٹبال لیگ کے آرگنائزنگ چیئر مین گل حیدر نے شفیق آفریدی کو خیبرآزماری کا شرٹ پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ پشاور فٹ لیگ سیزن 4 کا آغاز 19 مارچ سے طہماس خان فٹ بال سٹیڈیم میں ہوگا، ٹیموں کے انتخاب کے لئے ٹرائلز 12 مارچ کو ہوں گے۔ جس میں 16ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں ڈپٹی کمشنر پشاور، کمشنر ہزارہ، ڈپٹی کمشنر صوابی، ڈپٹی کمشنر چارسدہ، ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان، حلال فود سیفٹی اتھارٹی، ایکسائز اینڈ نارکاٹکس، چترال درویش، چترال مار خور، ستوری، مردان ہوتی کنگز، حیات آباد توریالی حاجیانو کلب، پرائم پختون، صوابی جیگوارز، ٹائیگرز اور ایف سی ننگیالی نوشہرہ شامل ہوں گی۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

3 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

13 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

21 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

23 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago