پشاور( سپورٹس رپورٹر) این سی ایس سکول سسٹم سپرنگ سپورٹس گالا کے زیراہتمام حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہ رسہ کشی مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ، ان مقابلوں مختلف آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا ۔فائنل میں ریڈ سٹار نے پشاور زلمے کو تین صفر سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی اس موقع پر مہمان خصوصی کاشف خان سی ای او این سی ایس سکول سسٹم نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ ان کے ہمراہ پرنسپلز مس سدر ، مس سونیا ، ڈی پی ای قاسم خان آرگنائز راشد خان ،صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد خان ، ٹیکنیل آفیشلز اعجاز محمد خان ، اقبال حسین ، عزیر محمد ، علی حیدر اور سلیم خان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ، این سی ایس سکول سسٹم کے زیراہتمام اور صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے تعاون سے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ سپرنگ سپورٹس فیسٹول کے سلسلے میں رسہ کشی کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے منعقد ہوئے جس میں سکول کی آٹھ مختلف ٹیموں کے علاو والدین اور ٹیچرز کے مابین بھی رسہ کشی مقابلے منعقد ہوئے مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں ریڈ سٹار سینئر نے بلیو سٹار جونیئر کو دو ایک سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پشاور زلمے نے کنگ سٹار کو تین صفر سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی جبکہ فائنل میں ریڈ سٹار نے پشاور زلمے کو تین صفر سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلی۔والدین کے درمیان مقابلوں میں مین کیمپس کی ٹیم نے جونیئر کیمپس کی ٹیم کو دو ایک سے شکست دیکر فاتح ہونے کا اعزاز حاصل کیا ۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…