Categories: Sports

ریجنل انٹر گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکولز رسہ کشی مقابلے اختتام پذیر ہوگئی

پشاور(سپورٹس رپورٹر) ریجنل انٹر گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکولز رسہ کشی مقابلے اختتام پذیر ہوگئی، گورنمنٹ ہائی سکول تنگی نمبر ون چارسدہ نے ٹرافی اپنے نام کرلی، فائنل میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر دو پشاور کینٹ کو دو ایک سے شکست دی، گیمز میں پشاور زون کے مختلف سکولز نے حصہ لیا۔، مہمان خصوصی صدر سکولز آفیسرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا سمیع اللہ خلیل نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

ان کے ہمراہ احترام خان، نوید خان جنرل سیکرٹری گیمز، کلیم اللہ محسود ایس آئی پی ای، محمد الیاس آئی پی ای، ظہور احمد آئی پی ای، صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد، ٹیکنیکل آفیشلز میں اعجاز محمد، علی، اکرام اللہ، عزیر محمد اور اکرام سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔ صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ریجنل انٹر ہائیر سیکنڈری سکولز رسہ کشی مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول نمبر دو پشاور کینٹ نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول غازی بیگ مہمند کو تین صفر سے شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول تنگی نمبر ون چارسدہ نے گورنمنٹ ہائی سکول ہاشم آباد خیبر کو دو ایک سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ فائنل میں، گورنمنٹ ہائی سکول تنگی نمبر ون چارسدہ نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر دو پشاور کینٹ کو دو ایک سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

6 hours ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

11 hours ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

18 hours ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

20 hours ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

22 hours ago

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے کی جائیدادیں دلوانے کا انکشاف

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…

23 hours ago