Latest News

پختونخواسپرلیگ ٹونٹی 20 کرکٹ کپ28نومبر سے پشاوروضلع خیبربیک وقت شروع ہوگا، ٹیسٹ کرکٹر ریاض آفریدی

پختونخواسپرلیگ ٹونٹی 20 کرکٹ کپ 28نومبر سے پشاوروضلع خیبربیک وقت شروع ہوگا، ٹیسٹ کرکٹر ریاض آفریدی
پشاور(سپورٹس رپورٹر) ٹیسٹ کرکٹرریاض آفریدی کی خواہش اورکاوشیں رنگ لے آئیں صوبے کی تاریخ کاسب سے بڑااورمیگا پختونخواسپرلیگ ٹونٹی 20 کرکٹ کپ 28نومبر سے پشاوروضلع خیبرمیں بیک وقت شروع ہورہاہے جس میںملک کی بارہ بہترین ٹیمیںشرکت کرررہی ہیں۔ ایونٹ کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ان خیالات کااظہارسابق ٹیسٹ کرکٹروچیف ایگزیکٹوپختونخوا سپر لیگ ریاض خان آفریدی نے پشاورمیں پریس کانفرنس سے اپنے خطا ب میںکیااس موقع ان کے ہمراہ ڈائریکٹرآرگنائزنگ ٹیم ثابت خان،منیجر عمران اللہ اورمحمد امین بھی موجود تھے ۔

ریاض آفریدی نے بتایاکہ میری شدید خواہش تھی کہ اپنے کھلاڑیوں خاص کرینگسٹرز کے لیے ایک عمدہ قسم کی سپرلیگ کرکٹ کپ کاانعقاد کروں اوران کوعمدہ پلیٹ فارم فراہم کروں جس میںالحمداللہ کامیابی یقینی ہوچکی ہے انہوںنے ایونٹ کے حوالے سے تفصیلات سے آگا ء کرتے ہوئے بتایاکہ کل بارہ ٹیموں کودومختلف گرو پ میں تقسیم کیاگیاہے ہرگروپ سے دوٹیمیں سیمی فائنل کھیلے گی فائنل کی تاریخ کافیصلہ بعد میں کیاجائے گابارش ودیگروجوہات کی بناء پر ملتوی ہونے والے میچزکافیصلے آرگنائزنگ کمیٹی کرے گی۔جبکہ ہرمیچ کے لیے پی سی بی کوالیفائنڈ ایمپائرز کی خدمات حاصل کی جائیںگی انہوںنے بتایاکہ ہم نے انٹری فیس دیڑھ لاکھ رکھی ہے فاتح ٹیم کوچمچماتی ٹرافی وچھ لاکھ روپے نقد،رنرزا پ ٹیم کوتین لاکھ کاانعام دیاجائے گا۔مین آف دی میچ ،بیسٹ پلیئر،وکیپر،بلے بازوباولرز کے لیے بھی انعامات رکھے گئے ہیںانہوںنے بتایاکہ پورے ملک سے ٹیمیں آرہی ہے جنہوںنے اپنی کنفرمیشن کرادی ہے سب ٹیموں کے لیے ہم نے بہترین رہائشی،سیکورٹی،وکھانے پینے کاعمدہ انتظام بھی پلان کردیاہے کسی بھی کھلاڑی کوکسی بھی قسم کی تکلیف نہیںہوگی میچز جمرود وسربند پشاورمیںکھیلئے جائیںگے ریا ض آفریدی نے آخرمیںبتایاکہ آج مردان میںایک رنگارنگ تقریب میں تمام ٹیموں کوکٹس دیے جائیں گے۔

via: Saad Bin Awais


Recent Posts

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

12 minutes ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

10 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

5 days ago