Categories: Sports

نیشنل فٹسال چیمپئن شپ میں متعدد میچز کا فیصلہ

پشاور( سپورٹس رپورٹر) پانچویں نیشنل سوکر فٹسال چیمپیئن شپ میں متعدد میچز کا فیصلہ،خیبر پختونخوا،بلوچستان،کے آر کی ٹیم اور دی سکسس کی ٹیمیوں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے ایوب سپورٹس کمپلکس میں جاری پانچویں نیشنل سوکر فٹسال چیپمیئن شپ کے دوسرے روز خیبر پختونخوا نے اسلام آباد کو 3-4، بلوچستان کی ٹیم نے پنجاب کو 1-9 ،کے آر کی ٹیم نے سندھ کو 4-5 جبکہ سکسس نے پنجاب کو 1-3 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی۔

اس موقع پر مہمان خصوصی صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ اور واسا بلوچستان نورمحمد نے ملک بھر سے آئے کھلاڑیوں اور افیشلز کو خوش امدید کہتے ہوئے کہا کہ کھیل نہ صرف ذہنی و جسمانی نشو و نما میں اہم و کلیدی کردار ادا کرتی ہیں بلکہ ملکوں،صوبوں اور شہروں کے کھلاڑیوں کے مابین پیار محبت،بھائی چارے اور ایصار و قربانی کے جذبے کوبھی پروان چڑھاتی بے کوئٹہ شہر میں منعقد ہونے والا فٹسال ایونٹ ملک بھر سے آئے کھلاڑی اور آفیشلز بلوچستان کی تہذیب اور ثقافت سے بھی روشناس ہوجائیں گے جو کہ اہم ہنگی کا بھی عمدہ زریعہ ہے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ چیئرمین پاکستان سوکر فٹسال فیڈریشن ملک مہربان علی،صدر سردار حضرت علی خان،مشیر وزیرعلی پنجاب اور چیئرمین پنجاب فٹسال ایسوسی ایشن ممتاز کالو،سینئر نائب صدر پاکستان فٹسال فیڈریشن عدنان ملک،جائنٹ سیکرٹری پی ایس ایف ایف معین الدین،صدر سپورٹس رائٹر ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا اعجاز احمد اور نائب صدر کے پی فٹسال ایسوسی ایشن عظمت اللہ بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ۔کوئٹہ۔شہر کی خوش قسمتی اور پورے بلوچستان کے عوام کے لیے فخر کی بات یے کہ قومی سطح پر ایک بڑا ایونٹ ایوب سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جارہایے جس کی کامیاب انعقادکے لئیحکومت بلوچستان بھرپور تعاون کریگی۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے بلوچستان کی خوبصورت اور تاریخی مقام زیارت کے دورے کی دعوت بھی دی۔واضع ریے کہ۔تین روزہ۔چیمپیئن شپ میں پاک پولیس،پاک ریلوے،دی سکسس،کے آر،اسلام آباد،گلگت بلتستان،آزادکشمیر،سندھ،پنجاب،خیبر پختونخوا، بلوچستان وائٹ اور بلوچستان گرین کی ٹیمیں شریک۔ہیں۔چیمپیئن شپ کا فائنل 25 اگست کو کھیلا جائے گا۔جبکہ دی سکسس فٹسال ٹیم اپنی اعزاز کی دفاع کرے گی۔

Recent Posts

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

19 hours ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

2 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

4 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

4 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

5 days ago