Categories: Sports

پانچویں نیشنل سوکر فٹسال چیپمیئن شپ بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں شروع ہوگئی۔

ایوب سپورٹس کمپلکس کے پی ایس بی ہال میں منعقدہ تین روزہ چیپمیئن شپ میں چاروں صوبوں سمیت ملک بھر سے بارہ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں چیپمیئن شپ کا باقاعدہ افتتاح صوبائی وزیر بلوچستان برائے پبلک ہیلتھ اور واسا نورمحمد نے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ چیئرمین پاکستان سوکر فٹسال فیڈریشن ملک مہربان علی،صدر سردار حضرات علی خان،مشیر وزیرعلی پنجاب اور چیئرمین پنجاب فٹسال ایسوسی ایشن ممتاز کالو،سینئر نائب صدر پاکستان فٹسال فیڈریشن عدنان ملک،جائنٹ سیکرٹری پی ایس ایف ایف معین الدین،صدر سپورٹس رائٹر ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا اعجاز احمد اور نائب صدر کے پی فٹسال ایسوسی ایشن عظمت اللہ بھی موجود تھے۔
ابتدائی روز کے مقابلوں میں دی سکسس کی ٹیم نے پنجاب کو 3-4 جبکہ پاک ریلوے نے سندھ کو3-10 سےشکست دے کراہم کامیابی حاصل کرلی۔چیمپیئن شپ میں پاک پولیس،پاک ریلوے،دی سکسس،کے آر،اسلام آباد،گلگت بلتستان،آزادکشمیر،سندھ،پنجاب،خیبر پختونخوا، بلوچستان وائٹ اور بلوچستان گرین کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔چیمپیئن شپ کا فائنل 25 اگست کو کھیلا جائے گا۔واضح رہے دی سکسس فٹسال ٹیم اپنی اعزاز کی دفاع کرے گی۔

Recent Posts

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

19 hours ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

2 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

4 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

4 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

5 days ago