ترکی اور پاکستان کے پروڈوکشن ہائوسز نے مشترکہ طور پر مسلمانوں کے عظیم ہیرو سلطان صلاح الدین ایوبی پر ڈرامہ سیریل بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے ترک پروڈکشن ہائوس “اکلی فلمز” اور پاکستانی پروڈکشن ہائوس “انصاری اینڈ شاہ” کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔
اس معاہدے کے بارے میں ترک پروڈیوسر ایمرے کونک نے اپنی ایک ٹویٹ کے ذریعے بتایا۔ ایمرے کے مطابق اس ڈرامے کے تین سیزن ہوں گے جن کی عکسبندی ترکی میں کی جائے گی اور اس میں دونوں ممالک کے اداکار شامل ہوں گے۔ تاہم ابھی یہ نہیں بتایا گیا کہ اس کی ریکارڈنگ کب شروع ہو گی اور اسے کب ریلیز کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ سلطان صلاح الدین ایوبی صرف عالم اسلام ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے عظیم فاتحین میں تصور کیے جاتے ہیں۔ کرد النسل صلاح الدین 1138 میں تکریت میں پیدا ہوئے جو موجودہ عراق کا ایک شہر ہے۔ آپ نے وسیع و عریض “ایوبی سلطنت” کی بنیاد رکھی جو مصر، شام، یمن، عراق اور حجاز اور دیار باکر پر مشتمل تھی۔ سلطان صلاح الدین ایوبی نے 1187 میں انگلینڈ، فرانس اور جرمنی کے متحدہ صلیبی لشکر کو شکست فاش دے کر مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کو صلیبیوں سے آزاد کرایا تھا۔ مسلمانوں کے اس عظیم فاتح حکمران نے 1193 میں وفات پائی اور دمشق میں دفن ہوئے۔
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…
خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…