پشاور( سپورٹس رپورٹر)پراجیکٹ ڈائریکٹر کھیلوں کے ایک ہزار سہولیات منصوبے نے دروش پلے گرانڈ پر جاری کام کو اگلے دو ہفتوں میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی ، یہ ہدایت پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کی ٹیم جس کی سربراہی مراد علی مہمند کررہے تھے اور ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر امیر محمد بیٹنی اور دیگر حکام بھی شامل تھے نے دروش میں جاری سکیم کے دورے کے دوران جاری کی ، اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر کو دروش کے علاقے میں جاری سکیم کے بارے میں آگاہ کیا گیا سی اینڈ ڈ بلیو اور پی ایم یو کے انجنیئرز بھی اس موقع پر موجود تھے جنہوں نے بتایا کہ اس سکیم پر 95 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور صرف پارکنگ کی پی سی سی ہونی ہے جس پر کام شروع کیا جائیگا پراجیکٹ ڈائریکٹر نے ان کی کاوشوں کو سراہا اور انہیں ہدایت کی کہ اگلے پندرہ دنوں میںبقایا کام کو معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ اس سکیم کی ہینڈلنگ اورٹیکنگ ہو سکیں اور کھیلوں کی سرگرمیاں اس پلے گرانڈ پر شروع ہوں۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…