پشاور( سپورٹس رپورٹر)چترال کے علاقے سویر کے مکینوں نے وزیراعلی خیبر پختونخواہ محمود خان کی سویر کے علاقے میں کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے یہ یقین دہانی علاقہ مکینوں نے گذشتہ روز کھیلوں کے ایک ہزار سہولیات منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند کے دورہ سویر کے موقع پر کرائی ، علاقہ مکینوں نے سیکرٹری سپورٹس ، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخواہ کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے علاقے میں سکیم کی منظوری دی ، پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند آج کل چترال میں مختلف سکیموں کی مانیٹرنگ کیلئے دورہ چترال پر ہیں ، پراجیکٹ ڈائریکٹر کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر امیر محمد بیٹنی اور ڈی ایس ا و بھی موجود تھے. اس موقع پر علاقہ سویر میں جاری سکیم کے بارے میں پراجیکٹ ڈائریکٹر کو بریفنگ بھی دی گئی جس میں بتایا گیا کہ یہ سکیم اکتوبر 2021 تک مکمل ہو جائیگی چونکہ اس کے فنڈز مکمل طور پر ریلیز ہو چکے ہیں جبکہ پلے گرانڈ کے باونڈری وال پر 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ لیولنگ بھی کی جارہی ہے سکیم کی نگرانی کرنے والے ڈی ایس او نے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو بتایاکہ اس گرانڈ سے نہ صرف علاقہ کے مکین مستفید ہونگے بلکہ گورنمنٹ ہائی سکول سویر کے بچے بھی یہاں پر کھیل سکیں گے جس پر علاقہ کے مکین بہت زیادہ خوش تھے کہ ان کے بچوں کو کھیلنے کیلئے جگہ مل گئی.. پراجیکٹ ڈائریکٹر نے انہیں ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کرائی.
پشاور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جدید ترین ای چالان سسٹم متعارف خیبر…
سال 2026 کے پہلے 10 ماہ میں بیرون ملک روزگار کے لیے پاکستانیوں کی روانگی…
خیبرپختونخوا سے روسی شہری مبینہ طور پر لاپتہ، پشاور ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی پشاور:…
پشاور: واش روم کو تالہ لگانے کے تنازع پر بھتیجے کی فائرنگ، چچا جاں بحق…
موٹرسائیکل کے تنازع پر فائرنگ، پشاور میں دو کم عمر سگے بھائی جاں بحق پشاور:…
پشاور: شاپنگ بیگ کے 20 روپے وصول کرنے پر این ڈیور کو 40 ہزار روپے…