سیمی فائنل میںفاتح ٹیم نے بلوچستان کوایک کے مقابلے میں سات گولوںسے شکست دیدی
قومی کھیل ہاکی میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کے لئے صوبے بھر میں ہاکی ٹرف بچھانے کا کام جاری ہے، ڈی جی سپورٹس اسفندیارخان خٹک
پشاور(محمد سعد سے) پنجاب اے ہاکی ٹیم نے ایک آسان اوریکطرفہ مقابلے کے بعد بلوچستان کی ہاکی ٹیم کوسات کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دیکر انڈر16نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئین شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے دوسراسیمی فائنل آج پنجاب سی اورخیبرپختونخوا ہاکی ٹیموں کے مابین لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاورمیں کھیلاجائے گا۔اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس خیبرپختونخوا اسفندیارخان خٹک مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئر مین سابق آئی جی سعید خان ، صدر سید ظاہر شاہ ، سیکرٹری ہدایت اﷲ ، کوچزضیاء الرحمان بنوری ، یاسر اسلام سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔ پنجاب اے اوربلوچستان کی ہاکی ٹیموں کے مابین پہلا سیمی فائنل توقعات کے برخلاف یکطرفہ رہا پنجاب کی ٹیم نے میچ کے آغاز سے اختتام پرمیچ پر اپنی گرفت مضبوط رکھی اورباآسانی فتح اپنے نام کرکے فائنل کی راہ ہموارکی ،بلوچستان کی طرف سے پہلا گول رمضان نے کھیل کی پانچویں منٹ میں سکورکیا دوسراگول پنجاب کی جانب سے حماد تیسر ا گول پندرہویں منٹ مین رمضان چوتھا گول ابوذر نے برتری چارصفر کردی۔کھیل کے 34وین منٹ میںاحمدعلی نے پنجاب کی برتری پانچ صفرکردی اگلے ہی منٹ میں بلوچستان کی جانب سے وکیل نے واحد گول کیا۔پنجاب کی طرف سے ابوذرنے اپنا انفرادی دوسرا اورٹیم کاچھٹاگول سکورکردیا آخری منٹوں میں حماد نے پنجاب کی طرف سے خوبصورت فیلڈگول کرکے میچ پنجاب کی حق میں1-7کردیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی سپورٹس اسفندیارخان خٹک نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں ہاکی کھیل کے فروغ کیلئے بھرپوراقدامات کررہی ہے ایک سوال کے جواب میںڈی جی سپورٹس اسفندیارخان خٹک نے کہا کہ قومی کھیل ہاکی میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کے لئے تاریخی اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور اور عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں ہاکی ٹرف بچھانے کا کام جاری ہے جوکہ ایک ماہ میںمکمل کیا جائے گا، بنوں میں پہلے ہی ٹرف بچھائی گئی، لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاور میں ٹرف تبدیل کی جارہی ہے جبکہ سوات اور ڈیرہ اسماعیل خان بھی ٹرف بچھائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کی اپ گریڈیشن جاری ہے جس پر ایک ارب روپے خرچ کئے جائیں گے کمپلیکس میں کرکٹ سٹیڈیم کو عالمی معیار وضروریات کے مطابق اپ گریڈ کیا جارہا ہے جس سے پشاور میں دو سٹیڈیمز میں کرکٹ کے عالمی مقابلے منعقد کرانے کی سہولت میسر آئے گی جبکہ یہاں پی ایس ایل میچ بھی کرائے جاسکیں گے۔
حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…