Categories: Sports

نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔

بلوچستان اے نے پنجاب ڈی کو اور سندھ نے آزاد جموں کشمیر کو شکست دیدی۔
پشاور(سپورٹس رپورٹر) انڈر16 نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ بلوچستان اے نے پنجاب ڈی کو 1-2سے اور سندھ نے آزاد جموں کشمیر کو2-6سے شکست دیدی۔اس موقع پرچیر مین صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن سعید خان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ اولمپئن منظور جونیئر، اولمپئن خالد حمید، صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ، سیکرٹری ہدایت اللہ، کوچز یاسر اسلام، ضیاء اللہ بنور ی سمیت دیگرشخصیات موجود تھیں۔ قیوم سپورٹس کمپلیکس لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں جاری چیمپئن شپ کا پہلا میچ بلوچستان اے اور پنجاب کے مابین کھیلاگیا جس میں بلوچستان اے بہترین کھیل پیش کرکے پنجاب کو ہرادیا۔53منٹ تک میچ بغیر کسی گول کے برابر تھا۔لیکن 53ویں منٹ میں وارث نے پینلٹی سٹروک پر گول کرکے ٹیم کو 0-1کی برتری دلادی ۔چار منٹ بعد پنجاب کے الیان ملک نے ایک خوبصورت فیلڈ گول کرکے میچ 1-1سے برابر کردیا۔میچ ختم ہونے سے پانچ منٹ قبل بلوچستان کی جانب سے ایک بہترین پاس کی صورت میں کپتان عبدلواجد نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی جو آخر تک برقرار رہی۔دن کے دوسرا میچ یکطرفہ ثابت ہوا اور محمد عدنان نے 14ویں،25ویں اور 28ویں منٹ میں گول کرکے ہیٹرک سکور کی۔30ویں اور 40ویں منٹ میں زین انیل نے گول کرکے سکور 0-5کردیا۔42ویں منٹ میں سلطان محمود نے سندھ کی جانب سے چھٹا گول کیا۔48ویں اور 56ویں منٹ آزاد جموں کشمیر کی جانب عدیل نے گول کرکے خسارہ 6-2کردیا ۔

via: Saad Bin Awais

Recent Posts

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…

18 minutes ago

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

1 day ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

2 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 days ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

3 days ago