Categories: Sports

نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ خیبرپختونخوا نے پنجاب کو شکست دیدی

پشاور( سپورٹس رپورٹر) انڈر16 نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ میں خیبرپختونخوا نے پنجاب جبکہ بلوچستان نے سندھ کو شکست دیدی ، قیوم سپورٹس کمپلیکس لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں جاری چیمپئن شپ کا پہلا میچ خیبرپختونخوااے اور پنجاب بی کے مابین کھیلاگیا جس میں خیبرپختوا نے صفر کے مقابلے چار گول سے کامیابی حاصل کی ، خیبرپختونخوا کی طرف سے عثمان نے تین گول کئے جبکہ سعد اﷲ نے ایک گول کیا۔اس طرح میچ میں خیبرپختونخوا نے چار صفر سے کامیابی حاصل کی اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس اسفندیارخان خٹک مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ اولمپئن منظور جونیئر ، اولمپئن خالد حمید ، صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ ، سیکرٹری ہدایت اﷲ، کوچز یاسر اسلام ، ضیاء اﷲ بنور ی سمیت دیگرشخصیات موجود تھیں ۔ چیمپئن شپ کا دوسرا میچ بلوچستان اور اسلام آباد ٹیموں کے مابین کھیلاگیا جس میں بلوچستان نے اسلام آباد کو دو صفر سے شکست دیدی ، بلوچستان کی طرف سے محمد یونس اور عبداﷲ نے گول کئے ۔

via: Saad Bin Awais


Recent Posts

پشاور: ممتاز صحافی سید سلطان شاہ میڈیا لیگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

پشاور: ممتاز صحافی سید سلطان شاہ میڈیا لیگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے…

9 hours ago

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…

1 day ago

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

2 days ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

3 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

3 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

3 days ago