مشینوں کی تنصیب سے کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر ہوگی ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تحسین اﷲ
پشاور (سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ سپورٹس خیبر پختونخوا نے جدید خطوط پر کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے پشاور کے بعد چارسدہ سپورٹس کمپلیکس میں بھی ٹیبل ٹینس، ٹینس اور بیڈمنٹن کی جدید خود کار مشینیں نصب کر دی ہیں جن کے ذریعے کھلاڑیوں کی تربیت کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چارسدہ وپشاور تحسین اللہ نے مشینوں کی فراہمی پر سیکرٹری کھیل عابد مجید، ایڈیشنل سیکرٹری جنید خان اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خٹک کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ مشینوں کی تنصیب سے کھلاڑیوں کی کارکردگی اچھی ہوگی وہ قومی اور بین الاقوامی مقابلوں کے لئے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کریں گے جبکہ بنیادی سطح پر نئے کھلاڑی بھی سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چارسدہ میں کھیلوں کے گرائونڈ پر کام جاری ہے جبکہ آسٹرو ٹرف بھی بچھائی جارہی ہے ٹرف بچھانے سے بنیادی سطح پر ہاکی کے با صلاحیت کھلاڑی سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
via: Saad Bin Awais
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…