Categories: Sports

گبین جبہ سپورٹس اینڈ کلچر فیسٹیول 26 فروری کو منعقد ہوگا

پشاور:24فروری2021(سپورٹس رپورٹر) محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے زیرانتظام خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ سوات کے باہمی اشتراک سے سوات کی حسین وادی گبین جبہ میں سنو سپورٹس اینڈ کلچرفیسٹیول 26 فروری سے شروع ہوگا جس میں کھیلوں کی سرگرمیوں کیساتھ ساتھ ثقافتی سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کی جنت نظیر وادی سوات کے نئے سیاحتی مقام گبین جبہ میں تین روزہ سنو سپورٹس اینڈ کلچر فیسٹیول میں سنو میراتھن ریس، سکینگ، سنو سائیکلنگ، رسہ کشی، آرچری اور سنو جوڈو کے مقابلے منعقد کئے جائینگے جبکہ اس کے علاوہ تین روزہ ثقافتی شو میں ہینڈی کرافٹ اور دستکاری اشیاء کے سٹالز، کھانے پینے کے سٹالز، بچوں کیلئے پلے لینڈ ایریااور سیاحوں اور مقامی افرادکیلئے کو محظوظ کرنے کیلئے موسیقی محفل بھی منعقد کی جائے گی جس میں نامور گلوکار اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کرینگے۔ ان سب کے علاوہ ایف سی ڈانس پرفارمنس،رباب موسیقی، پشتو مشاعرہ، میجک شو، مارشل آرٹ شو، سٹیج ڈرامہ اور دیگر سرگرمیاں شامل ہیں۔ گبین جبہ فیسٹیول میں محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کی جانب سے وادی سوات پر بنائی جانے والی ڈاکومنٹری اور ویڈیو پرومو بھی چلایا جائے گا۔

Recent Posts

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…

2 hours ago

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

1 day ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

2 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 days ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

3 days ago