پشاور(سپورٹس رپورٹر)خیبر پختونخوا کی حسین وادی سوات کے پر فضا مقام گبین جبہ پر دوسرا سنو سپورٹس اور کلچرل فیسٹیول شروع ہوگیا، ڈپٹی کمشنر جنید خان نے افتتاح کیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس عرفان علی خا ن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریاض علی خان،ڈائریکٹر یوتھ خیبرپختونخوا سلیم جان ، ایڈیشن سیکرٹری تاشفین حیدر، ریجنل سپورٹس آفیسر سوات کاشف فرحان ،ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر فرہاد علی ،ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکمہ کے افسران بھی موجود تھے ۔ فیسٹیول دو دن جاری رہے گی جس میں سکی، آرچری، جوڈو، والی، ریسلنگ،ہائیکنگ اور دیگر سنومقابلے کرائے جارہے ہیں،
افتتاحی تقریب میں سوات کے مقامی فنکاروں نے گیت پیش کئے جبکہ زرداد بلبل اور ان کی ٹیم نے مزاحیہ خاکے پیش کئے۔ فیسٹیول کے خیبر پختونخوا کے علاوہ پنجاب، کشمیر سے بھی مرد وخواتین سیاح آئے ہیں۔ فیسٹیول کا مقص سنو ٹورازم کو فروغ دینا ہے۔ سیاح آپس میں غیر رسمی کھیلوں میں بھی حصہ لے رہے ہیں جبکہ بچوں کو تفریج کے مواقع فراہم کرنے کے لئے پلے ایریا کا بھی بندوبست کیا گیا ہے، سوات کے روایتی کھانوں، شالوں وغیرہ کے سٹالز بھی لگائے گئے ہیں، بچوںکے لئے میجک شو کا اہتمام کیا گیا ہے۔
افتتاحی روز ملک بھر سے ہزاروں سیاح آئے تھے فیسٹیول آج بھی جاری رہے گا۔ پشتو گلوکار بھی روایتی اور مقامی موسیقی پیش کر رہے ہیں۔ صا سکی کے مقابلوں کے ساتھ ساتھ علاقائی ثقافت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ موسیقی کا اہتمام کیا گیا ہے۔ فیسٹیول میں مختلف قسم کے کھانوں سمیت ہاتھ سے بنی ہوئی مختلف اشیا کے سٹالز لگائے گئے ہیں۔ فیملیز اور بچوں کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں جسمیں بچوں کے لئے پلے ایریا بھی بنایا گیا ہیجنید خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن اور وزیراعلی محمود خان کی ہدایات کی روشنی میں سوات میں سیاحت کے فروغ و ترقی کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں
جس کا مقصد دنیا بھر میں اس خطے کا سافٹ امیج پیش کرنا ہے انہوں نے کہا کہ سیاحوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہاہے جو ہماری بڑی کامیابی ہے دنیا بھر کے سیاح سوات کے سیاحتی مقامات میں دلچسپی لے رہے ہیں اور اب ان کے ساتھ گبین جبہ جیسے مقامات کو بھی دنیا کے سامنے پیش کیا گیا ہے جہاں سیاح آ رہے ہیںانہوں نے کہا کہ دس روز میاندم میں بھی فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا ہے وزیر اعلی محمود خان کی ہدایت پر پچھلے سال گبین جبہ فیسٹیول کا اہتمام کر رہے ہیں یہ اب سالانہ فیسٹیول ہوگا مالم جبہ کے بعد یہ دوسرا بڑا ٹورازم ریزرٹ ہے جہاں ملک بھر سے سیاح آرہے ہیں یہاں سنو سپورٹس کا کافی ٹیلنٹ موجود ہے کشمیر ، چترال اور گلگت بلتستان بھی ٹیمیں بلائی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گبین جبہ سیاحت کے لئے منفرد مقام ہے کیمپنگ پاڈز لگائے گئے ہیں بہت برف باری ہے جو پورے ملک کے سیاحوح کے لئے پرکشش ہے۔
انہوںنے کہا کہ سوات میں امن بحال ہوگیا ہے صوبائی حکومت، ضلعی انتظامیہ اور پولیس سیاحوں کو تعاون اور تحفظ فراہم کر رہی یں سیاحتی مقام پر صفائی کے لئے ٹی ایم اے اور ڈبلیوایس ایس سی الکاروں کو متحرک کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ گبین جبہ میں سنو فیسٹیول کے بہت زیادہ امکانات ہیں بجٹ میں اسے انٹرنیشنل سطح پر متعارف کرانے اور انٹرنیشنل سنو سپورٹس کے لئے انفراسٹرکچر کا پراجیکٹ لایا جائے گا اسے عالمی سنو ٹورازم کا ریزرٹ بنایا جائے گا۔ انہہوں نے کہا ک بڑی اور رابط سڑکیں کھلی ہیں آمڈورفت کے لئے بحال ہیں این ایچ اے، سی اینڈ ڈبلیو، ٹی ایم اے اور محکمہ کھیل وسیاحت نے سڑکوں سے برف ہٹا ئی ہے کالاک کی سڑکیں بھی کھلی ہیں مٹلتان روڈ بھی کھولا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقامی سنو سپورٹس کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے گا سنو ٹورازم کے لئے ترقیاتی منصوبہ لا رہے یں سیاحتی مقامی اور واں جانے والی سڑکوں سے تجاوزات کو ہٹانے کے لئے نوٹسز جاری کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر سے کوئی رعایت نہیں ہوگی ۔
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…
خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…